ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے؛ صدر مملکت

گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر جلسے سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کہہ کر ملک کو بچایا، یہ نعرہ میں نے نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو کی روح نے لگایا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، اللہ نے ہمیں موقع دیا کہ ملک کو فوج کا بہترین چیف دیا ہے، ہمارے چیف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، مودی شکر کرے کہ اس کا لحاذ کیا ورنہ سارے جہاز گراتے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ مودی روٹی اور گولی کی باتیں کرنا چھوڑ دے ہم گولیاں ماریں گے، وہ 4 دن تک اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہ ہو سکا اور ہم سے جنگ نہ کر سکا، خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتے ہیں لیکن مودی ہمارے آرمی چیف، ایئر فورس چیف اور وزیر اعظم جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن کوئی ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالے گا تو ماریں گے، کوئی ہماری دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوا دے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اس دن کی تیاری کر کے بیٹھیں گے کہ ہو سکتا ہے کہ کسی سے لڑنا پڑے، ہماری دفاعی طاقت مضبوط نہیں ہوگی تو دشمن میلی آنکھ سے دیکھ سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں