ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گزشتہ حکومت کھنڈرات چھوڑ گئی تھی، اب ملک فخر کیساتھ 2026ء میں داخل ہو رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کھنڈرات چھوڑ گئی تھی، تاہم ملک اب فخر کے ساتھ 2026ء میں داخل ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کھنڈرات پر اب عمارت بننا شروع ہو چکی ہے، جو گزشتہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  اہم معاملات میں اب پاکستان کے مؤقف کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات اور  پالیسی کے نتیجے میں پاکستان 2026ء میں عزت اور فخر کے ساتھ داخل ہونے جا رہا رہا ہے۔


Express News

عمران خان ذاتی مفاد کیلیے کس حد تک جا سکتے ہیں؟ خواجہ آصف بول پڑے


Express News

افغانستان میں پاکستانی کارروائی کا بھارت کے بہاولپور حملوں سے موازنہ درست نہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی و خارجی سمت میں بہتری آئی ہے اور وہ مسائل جو ماضی میں نظر انداز کیے گئے تھے اب ان پر عملی پیش رفت ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جن بنیادوں کو کمزور چھوڑا گیا تھا، ان پر اب تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ  ریاستی معاملات میں استحکام آ رہا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سفارتی اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو مثبت الفاظ اور رائے سامنے آر ہی ہے، وہ ملک کے لیے بڑی کامیابی کی علامت ہے۔

اسی طرح سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کے لیے سامنے آنے والی پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی قیادت کے باعث پاکستان کو دنیا بھر میں  پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں