ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینٹرل ریجن میں شدید دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز ٹریفک کے لیے بند


لاہور:

سینٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز اور قومی شاہرات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے، جس کے پیشِ نظر موٹروے پولیس نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور ملتان موٹروے ایم تھری دھند کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے۔

موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور موٹروے ایم فائی ملتان سے روہڑی تک بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔


Express News

پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند


Express News

دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند

قومی شاہرات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ اوکاڑہ، ساہیوال اور میاں چنوں کے علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور اور صادق آباد میں بھی حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کئی مقامات پر حدِ نگاہ 50 سے 100 میٹر تک محدود ہے۔

موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ممکن ہو تو دن کے اوقات میں سفر کریں، کیونکہ دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفری حالات نسبتاً محفوظ ہوتے ہیں۔

ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، تیز رفتاری سے اجتناب اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں