ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں بارش و برفباری سے موسم شدید سرد، کوئٹہ میں پارہ منفی 10 ریکارڈ


کوئٹہ:

بلوچستان کے بیشتر اضلاع گزشتہ روز بارش اور برف باری کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے سبب زیارت، چمن، کوئٹہ، قلات، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

سرد ہواؤں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائنیں بھی جم گئیں جبکہ سڑکوں پر کھڑا پانی بھی برف میں تبدیل ہوگیا۔

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر بھی غائب ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت اور قلات میں منفی 11، ژوب اور چمن میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، سبی میں 3، تربت میں 8، گوادر میں 10 اور جیوانی میں 12 ریکارڈ ہوا۔


Express News

بلوچستان؛ سردی کی شدت میں اضافہ، مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری شروع


Express News

بلوچستان سردی کی لپیٹ میں، شمالی اضلاع میں شدید سرد موسم، میدانی علاقوں میں دھند کا راج

گزشتہ 24 گھنٹوں میں قلات میں 1.6 انچ اور کوئٹہ شہر و بروری میں 1.2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 27 ملی میٹر بارش، بارکھان میں 17 ملی میٹر بارش، اوتھل میں 16.6، لورالائی میں 14.8، ژوب میں 10، چمن میں 9.8 اور پشین میں 6.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اْوستہ محمد میں 6.0، سی میں 4.0، کوئٹہ میں 3.8 ملی میٹر جبکہ سریاب میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلم باغ میں 3.3 اور لسبیلہ میں 2.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں