ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع ٹوئیٹس کیس: عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی


اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو متنازع ٹویٹس کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

فیصلہ سنانے کے وقت اسپیشل پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد، رانا عثمان عدالت میں موجود تھے، ایمان مزاری، ہادی علی کی جانب سے کوئی بھی وکیل فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھا۔


Express News

متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، جج پر الزامات


Express News

ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھا کو پیکا ایکٹ کے سیکن 9 کےتحت 5 سال قید، 50 لاکھ روپے جرمانہ، سیکشن 10 کے تحت دس سال قید کی سزا و تین کروڑ روپے جرمانہ جبکہ سیکشن 26 اے کے تحت 2 سال قید و دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں اور تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، پیکا سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں