ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

3.73 ارب روپے کا مالیاتی اسکینڈل؛ اسٹار لینڈ مارکیٹنگ کا سی ای او اور ریجنل ڈائریکٹر گرفتار


پشاور:

نیب خیبر پختونخوا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3.73 ارب روپے کے مالیاتی اسکینڈل میں اسٹار لینڈ مارکیٹنگ کے سی ای او اور ریجنل ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان عوامی سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرتے تھے، نیب نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان نے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے نام پر جعلی اور نام نہاد ’’حلال‘‘ منافع کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے رقوم وصول کیں اور اب تک تقریباً 3.73 ارب روپے کا نقصان سامنے آ چکا ہے۔ جمع شدہ رقوم مشتہر کردہ ہاؤسنگ منصوبوں میں لگانے کے بجائے خرد برد کی گئی۔

نیب لوٹی گئی عوامی رقم کی وصولی اور تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات کر رہا ہے۔

تمام متاثرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دعوے اور متعلقہ دستاویزات جلد از جلد نیب خیبر پختونخوا کے دفتر میں جمع کروائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں