ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنت مرزا کی بہن کا ’’سادگی‘‘ سے صرف 30 لاکھ روپے میں شادی کا اعلان

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی آئندہ شادی کے حوالے سے سادگی اختیار کرنے کے ارادے کا اظہار کردیا ہے۔

انٹرنیٹ سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے رجحان کے برعکس علشبہ کا کہنا ہے کہ وہ محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل تقریب منعقد کریں گی۔

حالیہ گفتگو کے دوران جب ان سے شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی تقریب صرف دو اہم مراحل، یعنی نکاح اور ولیمے تک محدود ہوگی۔ ان کے مطابق غیر ضروری دکھاوے کے بجائے سادگی کو ترجیح دی جائے گی۔

اسی موقع پر علشبہ انجم نے اپنے ملبوسات کی قیمتوں کی تفصیل بھی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جینز جاپان سے خریدی گئی ہے جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، جبکہ شرٹ 10 ہزار روپے میں لی گئی اور جوتوں کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے تک ہے۔

علشبہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر ردعمل دیا۔ متعدد افراد نے ان کے سادگی کے فیصلے کو تو سراہا لیکن ساتھ ہی صارفین کی اکثریت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ کو واقعی سادہ شادی کہا جاسکتا ہے؟

علشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں