ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی


لاہور:

پنجاب بھر میں بارش برسانے والا موسمی نظام پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔

یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہریوں کو سرد موسم اور ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں