بلوچستان سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا تھا کہ بلوچستان سے اندرونِ ملک اور چمن جانے والی ٹرینوں کی معطلی کے باعث محکمہ ریلوے کو 30 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔