ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا چیف جسٹس کو یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ

پشاور میں تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے جبکہ عمران خان کی بہنوں کی ان سے ملاقات پر بھی پابندی عائد ہے، جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق سنگین خدشات سامنے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ شرکاء نے فیصلہ کیا کہ ان تمام معاملات پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو باقاعدہ یاد دہانی کی یادداشت پیش کی جائے گی تاکہ عدالتی سطح پر فوری نوٹس لیا جا سکے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر سخت برہم دکھائی دیے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ ایک طرف حکومت اور دوسری جانب پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہماری تذلیل کر رہا ہے، جس سے پارٹی کی مجموعی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

معین قریشی نے اس موقع پر زور دیا کہ تمام ارکان کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کی سیاسی صورتحال کے مطابق کردار ادا کرنا ہوگا اور غیر ضروری بیانات یا سوشل میڈیا رویوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر سیاسی حکمت عملی پر نظرثانی اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں