ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا، اپوزیشن پارلیمانی فورمز کا رخ کرے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاجی سیاست ترک کر کے پارلیمانی فورمز کا رخ کریں، کیونکہ ملک ہڑتالوں اور پہیہ جام جیسی سرگرمیوں کا بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پہیہ جام کی کال کو یکسر مسترد کر دیا، جس کا ثبوت یہ ہے کہ اتوار کے روز بھی کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ’’مائی کراچی‘‘ نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پہیہ جام کی اپیل کو پذیرائی نہیں ملی ۔

مراد علی شاہ نے نمائش میں غیر ملکی شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کئی دوست ممالک نے بھی اپنی مصنوعات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عمارتوں کے سروے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے تاکہ شہری منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل ہوا تھا اور اس میں تاخیر کی ذمہ داری وہ کسی اور پر ڈالنے کے بجائے خود قبول کرتے ہیں۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے مین لائن کا کام خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ایک عرصے تک منصوبے پر کام رکا رہا، جس سے اس کی رفتار متاثر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ایک صاحب نے 3، 4 سال کےلیے کے فور پر کام رکوا دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں