ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار ٹرین ڈی ریل، اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک متاثر

محراب پور اور سیٹھارجہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار ٹرین ڈی ریل ہو گئی، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں پٹڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریفک بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کے نتیجے میں متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کی مرمت اور بحالی میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بتدریج معمول پر آنے کا امکان ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں