کراچی:
نئے مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسکے اثرات سے متعلق کراچی کے موسم کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کے اثرات کراچی پر غیر معمولی طور پر نمودار نہیں ہوں گے۔
کراچی کے موجودہ درجہ حرارت میں کبھی کبھار ایک تا دو ڈگری کمی ہو سکتی ہے۔
مغربی سسٹم ملک میں داخل، کراچی میں بارش کا کتنا امکان؟
رمضان المبارک؛ پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری
رمضان المبارک: دنیا کے کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور کہاں سب سے چھوٹے ہوں گے؟
شہر میں رواں اور اگلے ماہ سردی کا کوئی نیا سلسلہ متوقع نہیں ہے جبکہ اگلے ایک تا ڈیڑھ ماہ دن میں حدت اور صبح و رات میں خنکی محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں بھی کراچی کا موسم حالیہ طرز پر ریکارڈ ہو سکتا ہے۔


