ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی کابینہ،قطر: الیکٹرک ہائی اسپیڈ 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ریلوے منصوبے کی منظوری

سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ300کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ٹرین، ریاض اور دوحہ کو ریل کے ذریعےجوڑنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے منگل کو سعودی عرب اور قطر کی حکومتوں کے درمیان الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے لنک کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ریاض میں ہونے والے اجلاس کی صدارت خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  کی۔

785 کلومیٹر طویل یہ الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے لائن ریاض اور دوحہ کو آپس میں ملائے گی، جس میں ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوگی۔

یہ منصوبہ دمام اور الاحساء جیسے اہم اسٹیشنز کو آپس میں جوڑے گا اور سفر کا دورانیہ تقریباً 2 گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔

اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ولی عہد کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز سے مملکت کے سرکاری دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کابینہ نے ان دوروں کے مثبت نتائج کو سراہا، جن سے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور انہیں ہر سطح پر مزید فروغ دینے کے باہمی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں