ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش کا امکان


کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر شہر میں 18 تا 19 فروری(یکم رمضان المبارک) کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق رواں ماہ کے 17 فروری کو ملک میں ایک نیا مغربی سلسلہ داخل ہورہا ہے، جس کے زیر اثر شہر میں 18 تا 19 فروری کو ہلکی بارش، پھوار یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سسٹم کےنتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

انجم نذیرنے بتایا کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یکم رمضان المبارک کو شہر میں مکمل یا جزوی ابرآلود موسم کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے داخل ہوسکتے ہیں، مغربی سسٹم کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم پارہ 18.2 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں