ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی بہنوں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو علاج کےلیے شفاءانٹرنیشنل اسپتال منتقل کرکے فیملی کو ان تک رسائی دینے کی درخواست دائر کردی۔

اس حوالے سے عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے دوران فیملی کو ان تک رسائی دی جائے۔

 عمران خان کی صحت سے متعلق فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائیں، عمران خان کا طبی معائنہ ان کی پسند کے ڈاکٹرز سے کروانے کا انتظام کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو طبی معائنہ میں شامل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں اور علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

 دوران حراست اور علاج کے دوران معالجین، اہلِ خانہ اور وکلاءکو عمران خان تک مسلسل رسائی فراہم کی جائے اور سابق وزیراعظم کی گزشتہ تین ماہ کی بلڈ ٹیسٹ، آئی ٹیسٹ اور تشخیصی رپورٹس سمیت مکمل طبی رپورٹس فراہم کی جائیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں