ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کیلئے خطرہ ہے: چین

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں خطے کے امن اور استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیاں نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ چینی شہریوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔

فو کونگ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھارت اور افغان نمائندوں کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایسے شواہد پیش کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت دہشتگرد گروہوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں