ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا امریکا کو سخت انتباہ: توانائی نظام پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنے ہونگے

ایران نے امریکا کو توانائی کے نظام پر حملے کے سنگین نتائج کی وارننگ دے دی۔

سیکرٹری ایرانی قومی سلامتی کونسل علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کی بجلی تنصیبات پر حملہ ہوا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ جوابی کارروائی میں آدھے گھنٹے میں پورا خطہ تاریکی میں جا سکتا ہے، اندھیرے کی صورت میں امریکی فوجیوں کیلئے حالات مزید خطرناک ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی صلاحیت ایک گھنٹے میں تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر ایران نے عالمی تیل سپلائی روکی تو بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں