ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا

کراچی کے علاقے طارق روڈ میں واقع ایک خریداری مرکز کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

محکمہ آگ بجھانے کے حکام کے مطابق رات گئے کپڑوں کی مارکیٹ میں بھڑکنے والی آگ بجھانے کے دوران دو اہلکار دھوئیں سے متاثر ہو کر بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ کے باعث تہہ خانے میں قائم دو سے تین دکانیں متاثر ہوئیں، جہاں کپڑوں کا سامان موجود تھا۔ چیف فائر افسر ہمایوں کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

واقعے کے بعد مارکیٹ ایسوسی ایشن نے عملے کی بہادری کو سراہتے ہوئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، جبکہ بے ہوش ہونے والے اہلکار سکندر اور بلال کے لیے الگ سے دو، دو لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا۔

آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں