ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اینکر جمیل فاروقی کی اہلیہ عدالتی حکم پر بازیاب، شوہر پر تشدد کا الزام

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے حکم پر اینکر جمیل فاروقی کی اہلیہ عائشہ مسرت کو  بازیاب کرا دیا گیا جبکہ انہوں نے اپنے شوہر پر حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم کی جانب سے جانب سے جاری احکامات پر اینکر جیمل فاروقی کی اہلیہ اسلام آباد تھانہ گولڑہ کی حدود سے بازیاب کرا دیا گیا۔

خاتون کے والدین کی درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز ان کی بازیابی کا حکم دیا تھا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے بیلف اور پولیس نے خاتون کو بازیاب کر کے عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔

جمیل فاروقی کی اہلیہ عائشہ مسرت نے عدالت کے سامنے بیان میں کہا کہ میں دو ماہ سے اپنے خاوند کے ساتھ رہی ہوں، مجھے اپنے والدین سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جمیل فاروقی مجھ پر مستقل وحشیانہ طریقے سے ٹارچر کر رہا تھا، میں عاقل بالغ ہوں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں اور میں اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔

عدالت نے خاتون کے بیان پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ خاتون عاقل بالغ ہیں لہٰذا اپنے فیصلے میں آزاد ہیں اور وہ اپنے والدین کے ساتھ جا سکتی ہیں اور اس کے ساتھ عدالت نے خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست نمٹا دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں