ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کا عندیہ

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ حکام کے مطابق پاکستان کے لیے80 کروڑ ڈالر کا پیکج منظور کرلیا ہے، جس میں 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 کروڑ ڈالر گارنٹی شامل ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ 2025 جاری کر دی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں بنیادی خدمات، ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری محدود ہے، پاکستان میں محدود سرمایہ کاری کی وجہ مالی دباؤ کا سامنا ہے اور منظور شدہ پروگرام کا مقصد بجٹ خسارہ اور سرکاری قرض کم کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سماجی شعبے پر زیادہ فنڈز، ٹیکس نظام، محصولات میں بہتری ہوگی، خواتین کی معاشی شرکت بڑھانے کے لیے 35 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت میں بڑا خلا موجود ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث خطے میں شدید بارشوں، سیلاب کے خطرات بڑھ گئے، گلیشیئر پگھلنے کے خطرات بڑھنے سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے تاہم گرین کلائمیٹ فنڈ کے 25 کروڑ ڈالر سے پانی اور زرعی نظام مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

بینک کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاپر، گولڈ مائن منصوبے کے لیے جدید فنانسنگ پیکیج کی منظوری دی گئی ہے اور اے ڈی بی نے 2025 میں خطے میں 29.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں