ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا میں دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

بیکاسی میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق اور 84 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ دارالحکومت جکارتا کے قریب پیش آیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ بیکاسی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں دونوں ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک ٹرین میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے جو محفوظ رہے، جبکہ دوسری ٹرین میں سوار مسافروں کے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں