ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ اعظم کی نواز شریف کو ملکی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ، مریم نواز بھی موجود

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے جاتی امراء میں  قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملکی صورتحال کے حوالے بریف کیا، وزیرِ اعظم نے قائد مسلم لیگ ن کو مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں پر بھی آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھیں.

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں