ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کا اہتمام

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن، پاکستانی نژاد کونسلرز، تاجروں، ہائی کمیشن کے افسران، میڈیا کے نمائندوں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے کلیدی خطاب میں، برطانیہ میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر، حسیب بن عزیز نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ہماری نڈر افواج نے بے مثال جرات، غیر متزلزل عزم اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے وقار اور عزت کو برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران، افواج پاکستان کا ردعمل تیز، فیصلہ کن اور موثر تھا۔ پوری دنیا نے تسلیم کیا کے پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ناقابل شکست بنی۔

قائم مقام ہائی کمشنر نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا، جنہوں نے غیر متزلزل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی سمندر پار نمائندگی کی۔

پریس منسٹر علی نواز ملک نے حاضرین کو معرکہ حق کے دوران برطانوی میڈیا کو باخبر رکھنے اور بھارت کی طرف سے پھیلائے جانے والے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی موقف کو پیش کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کے موثر اقدامات سے آگاہ کیا۔

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے پاکستان کی مسلح افواج، سیاسی قیادت اور پوری قوم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جو معرکہ حق کے دوران پرعزم اور متحد رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں