ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ عقیدت، جان کا نذرانہ دے کر عوام کو بڑے نقصان سے بچانے والے شہری کو سلام

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑے نقصان سے بچانے والے شہری لیاقت کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیاقت نے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر مشکوک شخص کو روکا اور اس کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں لیاقت بھی شہید ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید لیاقت کی بہادری نے ایک بڑے سانحے کو روک دیا اور ان کی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کے قریب پیش آیا جہاں ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کھیتوں کے راستے آگے بڑھ رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت نے اسے روک کر شناخت پوچھی، جس پر دہشت گرد نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں لیاقت کے ساتھ خودکش حملہ آور بھی مارا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں