ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار، فوٹیج بھی سامنے آگئی



لاہور:

چوہنگ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے۔

پولیس نے شاہ پور مویشی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر مسلح ملزمان کو گرفتار کیا۔ ​گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ، محمد عثمان اور محمد حسین شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بھینس، کٹی اور واردات میں استعمال ہونے والی پک اَپ برآمد کر لی۔

ایس ایچ او چوہنگ فہیم امداد کے مطابق ​ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں، برآمد شدہ مالِ مسروقہ حویلی بابا بلے شاہ سے چوری کیا گیا تھا۔

​چوہنگ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں