ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلسازوں کی جانب سے پی ٹی اے کا نام استعمال کرکے فراڈ کیے جانے کا انکشاف



اسلام آباد:

ملک میں جعلسازوں کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا نام استعمال کرکے فراڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ کبھی بھی صارفین سے فون، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے ذاتی معلومات طلب نہیں کرتا، لہٰذا ایسے کسی بھی پیغام یا کال پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے۔

ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین مشکوک کالز، ای میلز یا پیغامات کی فوری اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں اور کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے لنکس کے ذریعے ڈیٹا چوری کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ صارفین اپنی حساس معلومات جیسے پاس ورڈ، پن کوڈ، شناختی کارڈ نمبر یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور ہر پیغام یا ای میل بھیجنے والے کی شناخت کی تصدیق لازمی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں