ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دشمن کی چالوں سے لگتا ہے وہ نئی جنگ کی تلاش میں ہے، باقر قالیباف

تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی چالوں سے ظاہر ہوتا ہے وہ نئی جنگ کی تلاش میں ہے۔

تہران سے جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن کی ظاہری اور چھپی چالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے ایک نئے دور کی تلاش میں ہے۔ ایرانی افواج نے جنگ بندی کے موقع کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اپنی طاقت دوبارہ بحال کی ہے۔

امریکا سے مذاکرات کرنے والے ایرانی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ بڑھتا ہوا اقتصادی دباؤ اور محاصرہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکے گا۔یاد رہے کہ ایران نے چند روز قبل ہی محمد باقر قالیباف کو چین سے متعلقہ امور کےلیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں