ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان،سعودیہ،ابراہم اکارڈ کاحصہ نہیں بنیں گے،ملیحہ لودھی

اسلام آباد: سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ پاکستان سعودی عرب اور قطر ابراہم اکارڈ کا حصہ بنیں گے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں۔

 انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی ملک پر کوئی شرط عائد کرسکیں۔

 میرا نہیں خیال کہ پاکستان سعودی عرب اور قطر ابراہم اکارڈ کا حصہ بنیں گے، اسرائیل نے مسلمان ملک پر جنگ مسلط کی، اس کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں۔

ابراہم اکارڈ معاہدے کو قبول کرنے کی بات فضول ہے، ایسے میں کون ابراہم اکارڈ کا حصہ بنے گا؟ ٹرمپ نے ابراہم اکارڈکےلیے جن ممالک کا نام لیاان کی طرف سے سخت تردیدآنی چاہیے۔

نیتن یاہو چاہتا ہے کہ یہ جنگ جاری رہے اور امریکا کے ساتھ مل کر لڑتا رہے۔ بظاہر صدر ٹرمپ کا لہجہ نیتن یاہو سے بات چیت کے بعد سخت ہوا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں