ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹر بورڈ چیئرپرسنز کمیشن کا ملازم فیملی سمیت لاہور سے غائب



لاہور:

انٹر بورڈ چیئرپرسنز کمیشن کے ملازم حفظ ذیشان فیملی سمیت لاہور سے غائب ہوگئے، واقعے کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاہور پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

متاثرہ فیملی کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست بھی منظر عام پر آگئی۔

درخواست کے متن کے مطابق ذیشان اپنی اہلیہ اور دو کمسن بچوں سمیت لاہور ریلوے اسٹیشن سے لاپتا ہوا، متعلقہ تھانے ریلوے اسٹیشن جا کر سب انسپکٹر کو ملنے پر بھی کوئی کارروائی نہ کی گئی۔

ایس ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ہمارا ایریا نہیں جس پر ہم بے بس واپس لوٹ آئے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایس ایچ او نے درخواست لینے سے انکار کیا، ایس ایچ او نے کہا کسی اور جگہ جاؤ یہ میرے ایریا میں نہیں  آتا۔

حافظ ذیشان کے بزرگ والد نے ویڈیو پیغام میں حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں