ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی صارف کا دعویٰ مسترد کر دیا

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھارتی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے پاکستانی باؤلر سے متعلق کیے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بھارتی صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران ایک پاکستانی باؤلر نے وسیم اکرم کی جانب سے بولنگ میں تکنیکی خامی دور کرنے کی کوشش پر انہیں جواب دیا کہ وہ اپنی بولنگ خود جانتا ہے اور اسے وسیم اکرم کی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔

صارف نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وسیم اکرم نے براہ راست ردعمل دیتے ہوئے بھارتی صارف کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا اور پاکستان میں ہر شخص بشمول قومی کرکٹ ٹیم ان کا بے حد احترام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ وسیم اکرم نے اپنے حوالے سے گردش کرنے والی غلط معلومات کی تردید کی ہو۔ اکتوبر 2025 میں بھی انہوں نے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ پر تنقید کی تھی جس میں ہریانہ میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک یوٹیوبر کے ساتھ ان کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

وسیم اکرم نے اس موقع پر بھی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو معلومات شیئر کرنے سے قبل حقائق کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں