ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیڈزٹیسٹ ، پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز پر گرگئی

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز،6 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ،پاکستان کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گری، اذان اویس پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے ، رابنسن نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے وہ 5 رنز ہی بنا سکے۔

قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فوٹو؛ پی سی بی ایکس

یاد رہے سلمان علی آغا کو بابر اعظم کی انجری کے باعث کپتانی سونپی گئی ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میرے لیے فخر کی بات ہے، پاکستان کو کم سے کم اسکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے،وکٹ میں کچھ نمی موجود ہے جس سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے،گزشتہ روز آخری لمحات میں معلوم ہوا کہ میں کپتانی کروں گا،ہر سیریز ایک موقع ہوتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہاں کامیابی حاصل کی جائے۔

پاکستان پلینگ الیون:

سلمان علی آغا کپتان، محمد رضوان، شان مسعود،عبد اللہ شفیق، امام الحق، اذان اویس، سعود شکیل،علی عثمان،خرم شہزاد،محمد علی،محمد عباس

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون:

بین ڈکٹ،ایمیلیو گے،جارڈن کاکس،جو روٹ (کپتان)،ہیری بروک،ڈین لارنس،جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)،اولی رابنسن،گس اٹکنسن،جوفرا آرچر،جوش ٹنگ

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں