ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کو خطے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا فیصلہ

کراچی (21 اگست 2026): پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو خطے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ سامنے آ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے زونگ چائنا موبائل پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں شہر قائد میں ڈیٹا سینٹر منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر زونگ نے زونگ نے کراچی ڈیٹا سینٹر منصوبے میں 4 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جب کہ آئندہ 10 برسوں میں منصوبے میں مزید 14 ارب کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زونگ کو کراچی میں جدید ڈیٹا سینٹر کے قیام کیلیے سہولیات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری معیشت اور نوجوانوں کیلیے ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کو خطے کا اہم ٹیکنالوجی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اے آئی مرکز بنایا جائے گا۔ ڈیٹا سینٹر سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مقامی ڈیٹا ہوسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں جدید ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں