نائب وزیراعظم نے پاکستانی ملاحوں کی جلد اور بحفاظت واپسی کے لیے فوری اور مؤثر ادارہ جاتی مداخلت پر زور دیا۔
فوٹو ریلیز
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اسحاق ڈار کی آئی ایم او سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانیہ کے شہر لندن میں اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او)کے سیکرٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم او کے درمیان تعاون، سمندری تحفظ، سلامتی، عالمی بحری معیارات اور پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے آئی ایم او کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے محفوظ، مؤثر اور منظم بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے لیے ادارے کے کردار کو سراہا۔
The Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, met Mr. Arsenio Dominguez, Secretary-General of the International Maritime Organization (IMO), today in London. He reaffirmed Pakistan’s longstanding commitment to the IMO and appreciated its… pic.twitter.com/9W66VUIF2l
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 24, 2026
انہوں نے ایم ٹی آنر 25 پر یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی ملاحوں کی بحفاظت رہائی کے لیے جاری کوششوں میں آئی ایم او سیکریٹری جنرل کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستانی ملاحوں کی جلد اور بحفاظت واپسی کے لیے فوری اور مؤثر ادارہ جاتی مداخلت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم گورننس کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی بحری معیارات پر عمل درآمد اور ملکی بلیو اکانومی کو مزید ترقی دینے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔