ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی منفرد ڈھولکی تھیم برتھ ڈے پارٹی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے تقریب کی پس پردہ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

ہانیہ عامر نے رواں برس فروری میں اپنی سالگرہ روایتی مایوں اور ڈھولکی کے انداز میں منائی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔

اداکارہ نے اب تقریب کے تقریباً 6 ماہ بعد انسٹاگرام پر دوبارہ اس کی رینڈم اور ان دیکھی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہانیہ نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی زندگی کی خوش مزاجی اور شوخی برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔

یاد رہے کہ اس تقریب کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ہانیہ عامر کے ڈانس نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی تھی اور دونوں کے درمیان دوبارہ قربت کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں