ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس (ر) روح الامین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین مقرر

وفاقی حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) روح الامین خان کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کا چیئرمین مقرر کردیا۔

وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) روح الامین خان کی تقرری انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ دوہزار بارہ کے سیکشن 53 کے تحت وفاقی کابینہ کے پانچ ستمبرکے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔

جسٹس (ر) روح الامین خان کو فوری طور پر تین سالہ کنٹریکٹ پر یہ عہدہ سونپا گیا ہے، جو ان کی ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے موٴثر ہوگا۔ تاہم یہ مدت اڑسٹھ سال کی عمر تک محدود ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں