ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان جاری تنازع میں نیا موڑ آگیا۔

ثاقب چدھڑ نے ایک انٹرویو میں مومنہ اقبال اور ان کی بہن رمشا اقبال پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انکے مطابق وہ رمشا اقبال کو اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا لے گئے اور اپنی کمپنی میں ملازمت بھی دی تاہم وہاں انہوں نے ان کے بزنس پارٹنر کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا جو بعد میں رقم لے کر طے پایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں بہنوں نے ان کے خلاف بھی اسی طرز کا طریقہ اپنانے کی کوشش کی۔ مزید یہ کہ مومنہ اقبال ان کی ازدواجی حیثیت سے آگاہ ہونے کے باوجود دوسری شادی پر رضامند تھیں۔

ثاقب چدھڑ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا اور مختلف اوقات میں معاملہ کروڑوں روپے میں طے کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، جس کے شواہد بھی انہوں نے پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب مومنہ اقبال پہلے ہی ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ اداروں تک لے جا چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں