ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات، ملکی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان اور ملک کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے موقع پر سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے معاشی ترجمان محمد زبیر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ، تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور رہنما آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور باہمی مشاورت کو آگے بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں