ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلسل تلاش کے بعد مدھومتی نالہ میں غرقآب 9سالہ بچے کی نعش برآمد

بانڈی پورہ/بانڈی پورہ میں ضلع پولیس لائنز کے قریب مدھومتی نالہ میں غرقآب ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش پانچ روزہ مسلسل تلاش کے بعد پیر کو برآمد کرلی گئی۔حکام کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF)، پولیس، سول انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بچے کی لاش برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ بچہ 10 ستمبر کو نالے میں ڈوب گیا تھا اور اس کے بعد سے لاپتہ تھا۔ پانچ روز کی مسلسل تلاش کے بعد لاش برآمد کی گئی، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔متوفی بچے کی شناخت مومن احمد ساکن گنائی محلہ، کلوسہ بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، بانڈی پورہ کے رکن اسمبلی نظام الدین بھٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لاش کی بازیابی کو ’’بڑی راحت‘‘ قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ مومن کی نعشمدھومتی سے برآمد ہونا ایک بڑی راحت ہے اور ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تلاش کے عمل میں حصہ لیا اور غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے دکھ اور درد میں برابر کی شرکت کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے لیے دعائے مغفرت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں