سری نگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پیر کو شروع ہونے والے اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان نے سوالیہ وقفے میں نعرے بازی کرتے ہوئے کارروائی میں خلل ڈالا۔
بی جے پی ارکان نے ایوان کے اندر ’’بھارت ماتا کی جے‘‘اور ’’وندے ماترم‘‘کے نعرے لگائے۔ نعرے بازی کے باوجود اسپیکر عبدالرحیم راتھرنے ارکان سے وقفہ سوالات کی کارروائی جاری رکھنے کی اپیل کی۔
اسپیکر نے ایوان سے کہا،آپ جاری رکھیں، ہم سوالیہ وقفہ شروع کریں گے۔تاہم بی جے پی ارکان نے سوالیہ وقفہ شروع ہونے کے بعد بھی نعرے بازی جاری رکھی، جس کے باعث ایوان کی کارروائی متاثر ہوئی۔
یہ پیش رفت جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختصر خزاں اجلاس کے آغاز کے فوراً بعد سامنے آئی۔ اجلاس کے آغاز پر اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے اور مختصر اجلاس کے محدود وقت کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی اپیل کی۔