ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

بھارت میں مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم کے گاؤں تھوٹاکم میں باڑے سے مرغیوں کی پراسرار گمشدگی کے پیچھے ملوث دیوہیکل اژدھے کو پکڑ لیا گیا ہے۔

اژدھے کو باڑے کے اندر اس وقت دیکھا گیا جب سیتھالوی اپنی دیسی مرغیوں کو دانہ ڈالنے گئے تھے۔

انہوں نے دیکھا کہ تین مرغیاں شدید زخمی ہیں اور ایک ہلاک ہوچکی تھی جبکہ دوسری مرغی اژدھے کے حملے کے بعد ترپٹی ہوئی حالت میں ملی۔

رپورٹ کے مطابق اژدھا مرغی کو نگلنے کے بعد باڑے میں ایک کونے میں چھپا ہوا تھا۔

اہلخانہ نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو مطلع کیا جب اہلکار اژدھے کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھے تو اژدھے نے نگلی ہوئی مرغی کو اگل دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے اژدھے کو پکڑنے کے بعد فارسٹ رینج آفس کے حوالے کردیا۔

اس واقعے نے جنگلات سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں میں ایک بار پھر تشویش پیدا کر دی ہے جہاں اژدھوں سمیت مختلف اقسام کے سانپ خوراک کی تلاش میں کبھی کبھار انسانی آبادیوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے حکام اور جنگلی حیات کو بچانے والے رضاکاروں نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مرغیوں کے شیڈ اور مویشیوں کے باڑوں کو مضبوط بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں