ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ

لاہور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث  ریلی و قافلے میں شریک 32 گاڑیوں اور 41 کارکنوں کی فہرست مرتب کرلی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کی 14 سے 16 ستمبر تک کی سرگرمیوں کا ریکارڈ شامل کرکے گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فہرست میں شامل کارکنان دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ریلی کی سہولت کاری اور کارنر میٹنگز کرتے رہے جبکہ 27 ستمبر اسلام اباد دھرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جاتی رہی۔

سیاسی جماعت کے کارکنان کی 32 گاڑیاں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کیلئے استعمال ہوتی رہیں، کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑیاں ٹریس کرکے بند کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں