ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی، کسی بھی صورتحال میں قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج پر حکومت کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھرپور انداز میں امن و امان برقرار رکھے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج تک پرامن احتجاج کا طرزِ عمل نہیں اپنایا، پارٹی کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، بصورت دیگر ایسے نتائج سامنے آسکتے ہیں جنہیں وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ انہیں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جس کے مطابق وہ امن و امان خراب کر سکتی تھیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں بات چیت کے لیے کسی ایک فریق کا تعین مشکل ہے۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے مذاکرات کی افادیت پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی زبان پر اعتبار نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں