ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، عوام صوبائی حکومت پر برس پڑے

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر شہریوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے، جہاں دھماکوں اور حملوں میں سیکیورٹی فورسز کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شہری بھی قیمتی جانوں سے محروم ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے، تاہم حکمران اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل میں مصروف ہیں اور انہیں عوام کو درپیش مشکلات کی کوئی فکر نہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مشورہ دیا کہ دوسروں کے صوبوں کے معاملات پر نظر رکھنے کے بجائے اپنے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں