ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برنوار بڈگام میں 45 سالہ شخص کی لاش برآمد

بڈگام/وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے برنوار علاقے میں جمعرات کو نالہ دودھ گنگا کے قریب ایک 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق، مذکورہ شخص کی لاش چاڈورہ کے برنوار علاقے میں وانی محلہ مسجد کے قریب سے برآمد ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے منتقل کیا گیا، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔
متوفی کی شناخت فیاض احمد وگے ولد غلام قادر وگے، ساکن ہانگو سرسیار کے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں