ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جموں سرینگر شاہراہ پر یکے بعد دیگرے دو حادثات،18سے افراد زخمی

محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن میں ہفتے کی صبح قومی شاہراہ 44 پر ماروگ اور کیلا موڑ کے قریب پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں مسافروں اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق صبح تقریباً 8:50 بجے مسافر بس نمبر WB-37D/8989 ماروگ کے قریب پچھلی پہاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار تقریباً 10 سے 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔
اسی دوران حادثے میں زخمی مسافروں کی مدد اور ریسکیو آپریشن کے لیے ضلع پولیس لائنز رام بن سے روانہ کی گئی کیو آر ٹی گاڑی نمبر JK-02CR-1506 بھی صبح تقریباً 9:15 بجے کیلا موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی۔
اس حادثے میں آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سی آر پی ایف 187 بٹالین کے تین اہلکار اور جموں و کشمیر پولیس کے پانچ اہلکار شامل ہیں۔ تمام زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس، سی آر پی ایف اور سول ریسکیو ٹیموں نے دونوں حادثات کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ حادثات کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں