ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولگام میں تیندوے کے حملے میں7سالہ بچی زخمی

سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں ایک 7 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔حکام کے مطابق دمحال ہانجی پورہ، کولگام میں تیندوے نے بچی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ زخمی بچی کو خصوصی طبی نگہداشت کے لیے ایس کے آئی ایم ایس سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ بچی کی شناخت شاہدہ اختر دختر رفیع کالس، ساکن ڈی ایچ پورہ، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر اس واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں تیندوے کے مزید حملوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں