کپواڑہ/ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے بندی ہریل علاقے میں ہفتہ کے روز گھر میں گیس سلنڈر اچانک پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ مکان کے کچن کو جزوی نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق بندی ہریل، ہندواڑہ میں ایک رہائشی مکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں مکان کا مالک زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کی شناخت محمد رفیق ولد عبدالجمیل کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر طبی علاج کے لیے جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے میں مکان کے کچن کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔