نوجوان کی حاضر دماغی اور چستی نے بالکونی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر تھام کر بچا لیا۔
مصر کے علاقے گیزا میں بالکونی سے گرنے والے پانچ سالہ بچے کو عین وقت پر (ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر) تھام کر بچانے والے نوجوان کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اس ڈرامائی منظر کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہو گئی ہے۔
احمد رجب ‘ارد اللواء’ (Ard El-Lewa) کے علاقے میں ایک دکان کے قریب کھڑا تھا کہ اسے احساس ہوا کہ ان کے اوپر موجود ایک بچہ خطرے میں ہے۔
چند ہی لمحوں بعد وہ بچہ نیچے گر گیا۔
View this post on Instagram
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب تیزی سے گرتے ہوئے بچے کی جانب لپکا اور زمین سے ٹکرانے سے ٹھیک پہلے اسے اپنی بانہوں میں تھام لیا۔
یہ فوٹیج مصر میں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور رجب کے فوری ردعمل کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
رجب نے بعد میں بتایا کہ وہ کچھ خریدنے کے لیے باہر نکلے تھے جب انہوں نے چیخ و پکار سنی اور عمارت کی جانب دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ انہیں یہ سوچنے کا بھی وقت نہیں ملا کہ آیا وہ بچے تک پہنچ پائیں گے یا نہیں۔
بچاؤ کے عمل کا احوال سناتے ہوئے رجب نے ’الحدث‘ (Al Hadath) کو بتایا، "میں نے اپنے بارے میں بالکل نہیں سوچا تھا۔”