ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ادویات کے غلط استعمال پر شکنجہ، گول میں تین میڈیکل شاپس سیل

گول/منشیات کنٹرول قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور سائیکوٹروپک ادویات کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے گول میں پولیس محکمہ اور ڈرگ انسپکٹر رام بن کی جانب سے مشترکہ معائنہ مہم چلائی گئی۔معائنہ مہم کے دوران متعدد میڈیکل اسٹورز کا جائزہ لیا گیا، جہاں دکانوں کے لائسنس، مجاز فارماسسٹ کی موجودگی، ادویات کی فروخت کا ریکارڈ اور دیگر لازمی دستاویزات کی جانچ کی گئی۔معائنے کے دوران تین میڈیکل شاپس مقررہ ضابطوں کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں، جس کے بعد متعلقہ حکام نے تینوں دکانوں کو سیل کر دیا۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ اور پولیس محکمہ کی جانب سے منشیات کنٹرول قوانین کے سخت نفاذ، ادویات کے غلط استعمال کی روک تھام اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔حکام نے واضح کیا کہ جو بھی میڈیکل ادارہ قانونی و ضابطہ جاتی شرائط کی خلاف ورزی یا ادویات کی غیر مجاز فروخت اور غلط استعمال میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں